پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ کے سفیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا

2121907
پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کے درمیان یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔

ترکیہ کے سفیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر تجارت نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔



متعللقہ خبریں