وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر زور

وزیر اعظم شریف نے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچا جی  کا دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم آفس میں خیر مقدم کیا

2114705
وزیراعظم  شہباز شریف کا  ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر زور

پاکستان  کے عام  انتخابات میں  دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے والے شہباز شریف نے ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر زور دیا ہے ۔

وزیر اعظم شریف نے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچا جی  کا دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم آفس میں خیر مقدم کیا۔

ملاقات کے دوران شریف نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان 5 بلین ڈالر کے تجارتی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تجارت کو وسعت  دینے پر زور دیا ہے۔

شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی مسلسل حمایت کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

شریف نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے انہیں فون کرتے ہوئے  ان کے نئے عہدے پر مبارکباد  پیش کی  اورانہوں نے صدر ایردوان کو  ترکیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ   قومی جنگی طیارے KAAN کی کامیاب پرواز پر مبارکباد دی۔

شریف نے کہا کہ انہوں نے ایردوان کو ساتویں ترکیہ پاکستان اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے لیے پاکستان مدعو کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام دارالحکومت اسلام آباد میں صدرایردوان  کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

ترکیہ کے سفیر مہمت پاچا جی  نے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے والے شریف کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔



متعللقہ خبریں