پاکستان، عام انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری، آزاد امیدوار قومی اسمبلی میں سبقت لے گئے

الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔  تاحال الیکشن کمیشن کوقومی اسمبلی کے 252جلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جب کہ 265 میں سے 13 حلقوں کے نتائج آنا باقی  ہیں

2100465
پاکستان، عام انتخابات  کے نتائج  کا سلسلہ جاری، آزاد امیدوار قومی اسمبلی میں سبقت لے گئے

پاکستان میں عام انتخابات 2024ء کیلئے پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر میں آزاد امیدواروں نے نامور سیاستدانوں کو پچھاڑتے ہوئے متعدد حلقوں میں سیٹیں اپنے نام کر لیں۔

الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔  تاحال الیکشن کمیشن کوقومی اسمبلی کے 252جلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جب کہ 265 میں سے 13 حلقوں کے نتائج آنا باقی  ہیں۔

قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 100ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن اب تک 71 نشستوں پر کامیاب ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار 54 ہو گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے 17، مسلم لیگ ق کے 3، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے 2، 2 امیدوار قومی اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم، بی این پی اور مسلم لیگ ضیا کو قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست حاصل ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے حتمی و سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تاہم دونوں جماعتوں کی نشستیں حکومت بنانے کے لیے درکار 133 تک نہیں پہنچ سکیں۔

حالیہ نتائج کے مطابق  کوئی بھی پارٹی تنہا حکومت نہیں بنا سکتی۔

اس کے بعد نواز شریف اور بلاول  بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی میں اتحاد بنانے کا اعلان کیا۔



متعللقہ خبریں