پاکستان میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کل ہو گی

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی، ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدواروں کا انتخاب کریں گے

2098928
پاکستان میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کل ہو گی

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی، ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے۔

ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی دے گا۔

پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور حلقے کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ریٹرننگ افسر کے دفاتر سے جاری ہو گا، پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد جاری کیے جاسکیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے، انتخابات میں دو مضبوط ترین امیدواروں کے طور پر کھڑے ہیں۔

8 فروری کو ہونے والے وفاقی اور صوبائی   اسمبلیوں  کے انتخابات  کے لیے  150 سیاسی جماعتیں حصہ  لے رہے ہیں۔

ملک میں گزشتہ  عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں