تمام فریقوں کی اجتماعی کوششوں سے معیشت درست سمت پر گامزن ہوگئی ہے:وزیراعظم کاکڑ

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے اجارا سکوک بانڈکی پہلی نیلامی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

2074019
تمام فریقوں کی اجتماعی کوششوں سے معیشت درست سمت پر گامزن ہوگئی ہے:وزیراعظم کاکڑ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تمام فریقوں کی اجتماعی کوششوں سے معیشت درست سمت پر گامزن ہوگئی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے اجارا سکوک بانڈکی پہلی نیلامی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کامیاب معاہدے، سالانہ بجٹ 2023-24 اور مالیاتی اکاونٹس میں بہتری کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوں نے گورنمنٹ اجارا سکو ک بانڈ کی نیلامی پر تمام متعلق فریقین کو مبارکبا د دی۔

انہوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی موجودہ کارکردگی کو سراہا اور کہا قومی معیشت میں سٹاک ایکسچینج کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ2023-24 کے آغاز پر پاکستانی معیشت کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن حکومت نے صورتحال کو سنبھالنے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی۔

انہوں نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بہتر معیشت،غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد اور کرنسی کی مستحکم قدر کے باعث ممکن ہوا ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت ایک ایسی فضا پیدا کررہی ہے جس میں سرمائے کی منڈی مستحکم ہوگی اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔ انہوں نے ایک ایسی کیپیٹل مارکیٹ کیلئے کوششیں کرنے پر زو ر دیا جو اقتصادی بہتری کا مظہر ہو۔نگران وزیر خزانہ شمشاداختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹاک ایکسچینج کی طرف سے سکوک نیلامی پر وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔

 



متعللقہ خبریں