خیبر پختونخوا میں ایک سکول کے قریب  بم دہماکے  میں 3 بچوں سمیت 6 شہری زخمی

قومی میڈیا میں آنے والی خبر کے مطابق پشاور شہر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ سکول کے قریب بم حملے میں 3 بچوں سمیت 6 شہری زخمی ہو گئے ہیں

2072656
خیبر پختونخوا میں ایک سکول کے قریب  بم دہماکے  میں 3 بچوں سمیت 6 شہری زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک سکول کے قریب  بم دہماکے  میں 3 بچوں سمیت 6 شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔

قومی میڈیا میں آنے والی خبر کے مطابق پشاور شہر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔

سکول کے قریب بم حملے میں 3 بچوں سمیت 6 شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔

حکام نے بتایا کہ 7 سے 10 سال کی عمر کے بچوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے اور دھماکے سے کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ حملے میں 4 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، حکام نے بتایا کہ ذمہ داروں کو پکڑنے کے لیے آپریشن شروع  کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں اس سال خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آبادانتظامیہ کے  مطابق  ان حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت کاری افغانستان میں مقیم پاکستانی طالبان (ٹی ٹی پی) نے کی  ہے  جبکہ  افغانستان ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں