جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ،6 جوان شہید

پاکستان کے علاقےجنوبی وزیرستان میں حفاظتی قوتوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ میں 6 جوان شہید ہوگئے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے

2027891
جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ،6 جوان شہید

 پاکستان کے علاقےجنوبی وزیرستان میں حفاظتی قوتوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ میں 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں حفاظتی قوتوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

حفظتی قوتوں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2دہشت گرد زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

  علاقے میں  آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے.

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں.



متعللقہ خبریں