وزیرِاعظم شہباز شریف اورترک نائب صدرکی ملاقات، دوطرفہ تعاون کےفروغ کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

2019473
وزیرِاعظم شہباز شریف اورترک نائب صدرکی ملاقات، دوطرفہ تعاون کےفروغ کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترکیہ کے نائب صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں ہر محیط ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مابین تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے معاشی اور تجارتی تعلقات میں بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، غذائی تحفظ، سیاحت اور کان کنی کے شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف  ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز بدھ کے روز  کراچی شپ یارڈ میں ایک تقریب میں چوتھے MilgemکلاسCORVETTE بحری جہاز پی این ایس طار ق کا افتتاح کیا۔

ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اس موقع پر اعزازی مہمان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کی خوشحالی کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ منصوبہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعاون اورمدد کی ایک مثال ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے مشکلات میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔

انہوں نے پاکستان میں سیلابوں کے دوران ترک صدر کے دورے اور متاثرین سیلاب کے لئے ترک عوام کی مدد کا خصوصی ذکر کیا۔شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کی بحری سرگرمیاں یقینی بنانے کے لئے پاک بحریہ کے سربراہ کے عزم کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کراچی اور گوادر کے درمیان رابطہ تعمیر کرنے کے علاوہ بندرگاہوں پر سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری ایک شاندار کامیابی ہے اور ہم نے ابھی سی پیک کے دوسرے مرحلے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت مختلف شعبوں میں کام لیا جائے گا۔ انہوں نے ان جہازوں کی بروقت تعمیر میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے عملے کی سخت محنت اور جاں فشانی کی تعریف کی یہ جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں ایک سرمایہ ہونگے۔ انہوں نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے عملے کیلئے بیس کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔ا س سے پہلے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نیکہاکہ پی این ایس طارق پاکستان کیلئے تیار کیا گیا چوتھا اور پاکستان میں تیار کیا گیا دوسراکلاسCORVETTE ملجم بحری جہاز ہے۔ ادھر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔

 



متعللقہ خبریں