باجوڑ دھماکا: مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم کی فضل الرحمان سے گفتگو

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہے، آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی

2017882
باجوڑ دھماکا: مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم کی فضل الرحمان سے گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہے، آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پوری قوم کا عہد ہے، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔

وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

شہباز شریف نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دیگر اسپتالوں میں منتقل  کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔



متعللقہ خبریں