پاکستان میں مون سون بارشوں سے جانی و مالی نقصان میں بدستور اضافہ

پاکستان میں سیلاب سے اموات کی  تعداد 169 اور زخمیوں کی تعداد 256 ہو گئی

2017596
پاکستان میں مون سون بارشوں سے جانی و مالی نقصان میں بدستور اضافہ

پاکستان میں 25 جون سے جاری  مون سون بارشوں کے نتیجے میں رونما  ہونے والی آفات اور حادثات میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 169 ہو گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے بیان کے مطابق مون سون کی بارشوں نے ملک بھر میں نظام زندگی کو بری طرح  متاثر کیا ہے۔

ملک میں 25 جون سے ہونے والی مون سون بارشوں کی وجہ سے ہونے والی آفات اور حادثات کے نتیجے میں پنجاب میں 67، خیبرپختونخوا میں 47، سندھ میں 21، اسلام آباد میں 11، بلوچستان میں 10، آزاد جموں کشمیر میں 8 اور گلگت۔بلتستان  میں 5 افراد جاں بحق ہو ئے ہیں۔

پاکستان میں سیلاب سے اموات کی  تعداد 169 اور زخمیوں کی تعداد 256 ہو گئی ہے۔

بارشوں کے باعث 1162 مکانات مکمل طور پرجبکہ  242 جزوی طور پر منہدم ہوئے ہیں اور 374 کھیتی باڑی کے جانور تلف ہوئے۔

ہر سال جون سے ستمبر کے دوران ہونے والی مون سون کی بارشیں پاکستان میں وسیع  پیمانے کی تباہ کاریاں مچاتی  ہیں۔

گزشتہ سال ملک میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 1739 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور اعلان کیا گیا تھا کہ ملک کو اس آفت سے  30 ارب ڈالر سے زائد  کا نقصان پہنچا ہے۔

 



متعللقہ خبریں