انقلابی اقدامات سے ہی پاکستان میں معاشی ترقی ممکن ہوسکے گی: وزیراعظم محمد شہباز شریف

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گورنر ہائوس میں یوتھ بز نس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

2012074
انقلابی اقدامات سے ہی پاکستان میں معاشی ترقی ممکن ہوسکے گی: وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے جرات مندانہ فیصلے کر نے ہونگے ،انقلابی اقدامات سے ہی پاکستان میں معاشی ترقی ممکن ہوسکے گی ، سابق دور میں لوگ اپنی تجوریاں بھرتے رہے ہیں، احتساب کے نام پر اپوزیشن اور سرکاری افسران سے بدترین انتقام لیا گیا،عوام نے محمدنواز شریف اور اس کی ٹیم کو موقع دیا تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گورنر ہائوس میں یوتھ بز نس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں بڑھنے کی وجہ سے عوام کو ریلیف دینے کےلئے کیا گیا حالانکہ عالمی میں منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کا یہ مثبت پہلو ہے کہ روپیہ مستحکم ہورہا ہے اگر یہ پروگرام نہ ہوتا تو بلا خوف تردید کہہ سکتا ہوں کہ روپیہ کہاں ہوتا اور ملکی معاشی صورتحال تلاطم کا شکار ہوجاتی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ ملک کے خلاف سازشوں میں ملوث تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کی سازشوں کو دفن کردیا اور ان سازشوں کے تانے بانے سمندر پار ہیں، چنددن پہلے اسرائیل کا ایک بیان سامنے آیا تھا، اللہ نے تمام سازشوں کو نیست و نابود کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام کوئی حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں ہے، اس کیلئے ہمیں استقامت کے ساتھ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے جرات مندانہ فیصلے کرنا ہونگے ،انقلابی اقدامات سے ہی پاکستان میں معاشی ترقی ممکن ہوسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ہمیں مسلسل محنت کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا اور اس فیصلے کی سب سے بڑی ذمہ داری حکومت ،اشرافیہ ،سیاست دانوں ،سرکاری افسران کے اوپر ہے سب نے ایکا کرلیا تو کوئی ہماری ترقی کا راستہ نہیں روک سکتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں نوجوانوں کو 10لاکھ لیپ ٹاپ دیے جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے ،انہی لیپ ٹاپ کے ذریعے کووڈ کے زمانے میں طلبہ کا تعلیم سے سلسلہ منقطع نہیں ہونے دیا ،یہ وہی لیپ ٹاپ ہے جس سے آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوا،لیپ ٹاپ کا ایک ہی معیار ہے وہ صرف میرٹ اور محنت ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں لیپ ٹاپ میرٹ پر پنجاب اور وفاق میں دیے گئے جس سے تعلیم کی روشنی کی شعائیں پھوٹ رہی ہیں ۔



متعللقہ خبریں