آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے:امریکہ

امریکی امور خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے، مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں

2010280
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے:امریکہ

امریکی امور خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے، مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹیکنیکل  روابط جاری رہے گی جبکہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط کریں گے۔

امور خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک پر دباؤ نہیں ڈالتا کہ وہ امریکہ یا چین سے تعلقات رکھے، ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جس سے پاک امریکہ تعلقات مزید آگے بڑھیں۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ اجلاس میں ہونے ہے۔

معاہدے سے متعلق اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے سے پاکستان کو بیرونی ممالک اور مالیاتی اداروں سے فنانسنگ دستیاب ہو سکے گی۔



متعللقہ خبریں