آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کردیں،رواں ماہ حتمی معاہدہ ہونے کی توقع: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف  نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر ترکیہ کے قومی خبر رساں ادارے  اناطولیہ کی  نمائندہ  دل آرا حمید کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کیا

1995655
آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کردیں،رواں ماہ حتمی معاہدہ ہونے کی توقع: وزیراعظم  شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں،امید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی معاہدہ ہو جائے گا،موجودہ حکومت پاکستان کے عوام اور برادرانہ اور دوست ممالک کی مدد سے بہترین انداز میں چیلنجوں سے نمٹنے میں کامیاب رہی ہے،عمران خان کو سنگین بدعنوانی اور غیر قانونی لین دین کے الزامات کا سامنا ہے جس سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، پاکستان اور ترکیہ مستقبل قریب میں بائیو گیس، شمسی توانائی اور پن بجلی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرکے تجارت کو بڑھانے اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تعاون کو فروغ دیں گے۔

 وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف  نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر ترکیہ کے قومی خبر رساں ادارے  اناطولیہ کی  نمائندہ  دل آرا حمید کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم اب بھی بہت پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عمل میں آئے گا، آئی ایم ایف کی طرف سے ہمارا 9واں جائزہ تمام شرائط و ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے اور امید ہے کہ ہمیں اس مہینے کچھ اچھی خبر ملے گی، ہم نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں،آئی ایم ایف کی ہر ایک شرط کو پیشگی اقدامات کے طور پر پورا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ اقدامات عام طور پر بورڈ کی منظوری کے بعد پورے کئے جاتے ہیں لیکن اس بار آئی ایم ایف کا تقاضا تھا کہ ان اقدامات کو بورڈ کی منظوری سے پہلے پورا کیا جائے، اس لئے ہم نے ان کو پورا کیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ہنگامی منصوبہ کے حوالہ سے شہباز شریف نے پاکستانی قوم کے عزم اور استقامت پر زور دیا، پاکستان کے عوام نے ماضی میں چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنی کمر کس لیں گے اور کھڑے ہوں گے۔



متعللقہ خبریں