نو مئی ملکی تاریخ کا تاریک دن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات کو گورنر ہائوس پشاور میں سیاسی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں

1991055
نو مئی ملکی تاریخ کا تاریک دن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا تاریک دن ہے، فوجی تنصیبات اور سول املاک پر حملہ کرنے والے، اکسانے والے، ہدایات دینے والے اور منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پوری قوم نے عمران نیازی کا مکروہ چہرہ اور دوغلا پن دیکھ لیا ہے، جن پر پہلے اپنی حکومت ہٹانے کی سازش کا الزام لگایا انہی سے آج مدد مانگ رہا ہے۔

جمعرات کو گورنر ہائوس پشاور میں سیاسی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کا دورہ کیا ہے اور وہاں کی صورتحال دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا ہے، اس طرح کی کارروائیاں تو دہشت گرد کرتے ہیں، 9 مئی کے واقعات انتہائی المناک ہیں، 9 مئی کو پورے ملک میں دہشت گردی کی گئی اور یہ دن ملک کی تاریخ کا تاریک ترین دن تھا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سول املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، عمران نیازی کے حکم پر جتھوں نے یہ شرپسندی کی، انہیں باقاعدہ ہدایات دی گئیں کہ ان، ان جگہوں پر کارروائیاں کرنی ہیں، ان واقعات کا ہمارے معاشرے پر گہرا اثر ہوا ہے، 75 سال میں کسی کو اس طرح کرنے کی جرأت نہیں ہوئی، ملک میں بڑے بڑے واقعات اور حادثات ہوئے لیکن تحمل، بردباری اور برداشت سے ان حادثات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹا گیا،



متعللقہ خبریں