نو مئی کو پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

اتوار کے روز لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ نو مئی کے واقعے میں ملوث ہر شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

1988920
نو مئی کو پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اتوار کے روز لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ نو مئی کے واقعے میں ملوث ہر شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے نہ صرف جی ایچ کیو پر حملہ کیابلکہ جناح ہائوس اور سرکاری املاک کو بھی آگ لگائی۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور اور ایف سی سکول کو بھی نذر آتش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے وہ کیا جو گزشتہ 75 برس میں پاکستان کے دشمن بھی نہ کر سکے۔



متعللقہ خبریں