وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاک ایران سرحد پر ’’مند پشین بارڈرمارکیٹ‘‘ کے افتتاح کے بعد دونوں رہنمائوں کی وفود کے ہمراہ ملاقات ہوئی

1988272
وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے دو طرفہ تعلقات اوربالخصوص تجارت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاک ایران سرحد پر ’’مند پشین بارڈرمارکیٹ‘‘ کے افتتاح کے بعد دونوں رہنمائوں کی وفود کے ہمراہ ملاقات ہوئی 

پاکستان کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیرمملکت برائے پٹرلیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ سردار خالد حسین مگسی اور زبیدہ جلال شامل تھیں



متعللقہ خبریں