پاکستان، شمالی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن مکمل

آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت 7 جوان شہید اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے

1985932
پاکستان، شمالی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن مکمل

اطلاع کے مطابق شمالی بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل  ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ اس دوران ایک شہری سمیت 7 جوان شہید اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران یرغمال بنائے جانے والے تین خاندانوں کو  بازیاب  کر لیا  گیا ہے ، یہ کاروائی  گزشتہ شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع  کی گئی  تھی۔

ان کے روابط کا پتہ لگانے اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنے اور ان کے اسپانسرز کو بے نقاب کرنے کے لیے خفیہ سروس  کی کاروائیاں جاری ہیں۔

کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت قوم کے 7 بیٹے شہید ہو گئے.جبکہ ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کو بچانا شامل تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔

 



متعللقہ خبریں