پاکستان: احتجاجی مظاہرے جاری، ہلاکتوں کی تعداد 9 اور زخمیوں کی 290 ہو گئی

ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں 200 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوچُکے ہیں اورکثیر تعداد میں   پولیس گاڑیوں کو ناکارہ بنایا جا چُکا ہے

1985197
پاکستان: احتجاجی مظاہرے جاری، ہلاکتوں کی تعداد 9 اور زخمیوں کی 290 ہو گئی

پاکستان میں 9 مئی کو  سابق وزیر اعظم عمران خان  کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 اور زخمیوں کی تعداد 290 ہو گئی ہے۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین خان کی کرپشن کے الزام میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

مظاہروں کے دوران صوبہ خیبر پختون خوا میں 7 اور بلوچستان اور پنجاب میں ایک ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔اس ملک میں 9 مئی سے جاری مظاہروں کے دوران اموات کی تعداد 9 اور زخمیوں کی تعداد 290 سے تجاوز کر گئی ہے۔

تحریک انصاف پارٹی کے معتمدین سمیت 1900 سے زائد پارٹی اراکین کو حراست میں لے لیا جا چُکا ہے۔

 ترنول میں پارٹی کے حامیوں نے ٹرین کی پٹڑی کو نقصان پہنچایا ہے۔ لاہور میں مظاہروں کے دوران ایک بڑا جنریٹر پھٹ گیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لاہور کے شادمان پولیس تھانے میں مظاہرین نے سرکاری اشیاء اور پولیس گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔

ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں 200 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوچُکے ہیں اورکثیر تعداد میں   پولیس گاڑیوں کو ناکارہ بنایا جا چُکا ہے۔

سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے فوج کو ڈیوٹی پر بلائے جانے کے بعد دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف مقامات پر مسلح فورسز کے اہلکاروں نے فرائض سنبھال لئے ہیں۔



متعللقہ خبریں