پاکستان، مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے 14 افراد لقمہ اجل

9 سیاحوں کے سوار ہونے والی ایک وین آزاد کشمیر کے دریائے نیلم میں گرگئی

1981566
پاکستان، مختلف علاقوں  میں شدید بارشوں سے 14 افراد لقمہ اجل

پاکستان میں گزشتہ 3 دنوں سے جاری  شدید  بارشوں سے رونما ہونے والے حادثات میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک شدگان میں 9 سیاح بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 9 سیاحوں کے سوار ہونے والی ایک وین آزاد کشمیر کے دریائے نیلم میں گرگئی ، جس کے بعد امدادی کاروائیاں طویل مدت تک سر انجام دیے جا سکنے سے  سیاحوں کے بچنے کی امیدیں معدوم پڑ گئی ہیں۔

شدید بارشوں کے موجب بننے والے  مختلف واقعات میں بلوچستان میں 4 جبکہ کراچی میں ایک بچہ   جان بحق ہو گیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیزاسٹر ریلیف ٹیموں اور سڑک کے حکام سے ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے چوکنا رہنے کا مطالبہ کیا۔

شدید بارشیں متعدد  ڈیری جانوروں کے تلف ہونے کا بھی موجب بنیں۔

 



متعللقہ خبریں