بلوچستان میں خود کش دھماکہ، کانسٹیبلری کے 9 اہلکار ہلاک ،متعدد زخمی

ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی کا 9 اہلکاروں کی  ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق بولان دھما کہ خود کش تھا

1955320
بلوچستان میں خود کش دھماکہ، کانسٹیبلری کے 9 اہلکار ہلاک ،متعدد زخمی

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں کنبڑی پل کے نزدیک بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش  دھماکہ ہوا ہے۔

بولان پولیس کے مطابق ،دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار ہلاک جبکہ 11 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی کا 9 اہلکاروں کی  ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق بولان دھما کہ خود کش تھا۔

بولان پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کرکے واپس آرہے تھے کہ راستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکار اس کے نیچے دب گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ عرصے کے دوران صوبہ خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی ذمے داری اسلام آبادافغانستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان  پر ڈالتا ہے مگر کابل  طالبان انتظامیہ اسے مسترد کرتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں