شمالی وزیرستان میں کاروائی،پاک فوج کے 2 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق، فوجی قوتوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کارروائی کی جس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

1952241
شمالی وزیرستان میں کاروائی،پاک فوج کے 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں فوجی جوانوں سے مقابلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق، فوجی قوتوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کارروائی کی جس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سےسپاہی عمران اللہ اورسپاہی افضل خان شہید ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ  حفاظتی قوتوں نے مؤثرطریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جب کہ دہشتگرد حفاظتی قوتوں اور معصوم شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 اسلام آباد ان حملوں کے پس پردہ افغانستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان کو مورد الزام ٹہراتا ہے جسے طالبان حکومت مسترد کرتی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں