حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے

1948974
حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا سامنا ہے، موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کے مسائل کے علاوہ سیلاب جیسی قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا پڑا ، غیر ضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام مشکلات کے باوجود حکومت شبانہ روز محنت سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف بین الاقوامی مالیاتی فرم روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرضروری درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا بھی سامنا ہے۔ وفد نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی با صلاحیت افرادی قوت اس کی اصل طاقت ہے۔

وفد نے مزید کہا کہ پاکستان کی سٹاک ایکسچینج خطے کی بہتر کارکردگی کی حامل سٹاک ایکچینجز میں سے ایک ہے۔ مزید برآں وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے بارے آگاہی پیدا کی ، پاکستان کی معیشت کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات اسے مثبت سمت کی طرف گامزن کر رہے ہیں۔ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں