ترکیہ، پاکستانی امدادی ٹیموں نے بھی ملبے تلے سے کئی جانوں کو بچا لیا

پاکستان  نے ترکیہ کے صوبہ ادانا  کو  تین سی 130 عسکری ٹرانسپورٹ طیارے روانہ کیے ہیں

1945178
ترکیہ، پاکستانی امدادی ٹیموں نے بھی ملبے تلے سے کئی جانوں  کو بچا لیا

ترکیہ کے جنوبی حصے میں حالیہ خوفناک زلرلے کے بعد مقامی اور بین الاقوامی ٹیموں کی’’امید نہ ہاریں‘‘  دلی   اور ضمیری خواہش کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

امدادی سرگرمیوں میں دو  پاکستانی  ٹیمیں بھی  اپنا بھر پور حصہ ڈال رہی  اور ضلع ادیامان میں مہندم عمارتوں کے ملبے تلے  زندہ بچ جانے والے متاثرین کو باہر نکال کر ان کے اہلخانہ کے دامنوں میں خوشیاں بکھیررہی ہیں۔ 

52 اہلکاروں پر مشتمل پاکستان ریسکیو 1122 کی ٹیم منگل کو ترکیہ پہنچی، اسی طرح 33 سپاہیوں پر مشتمل پاک فوج کے رضا کاروں کی دو ٹیمیں خصوصی تربیت یافتہ کتوں اور سرچ اینڈ ریسکیو آلات  کے ساتھ خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ پاک امدادی ٹیموں نے ادیامان میں رہائشی عمارتوں کے ملبے تلے  سے  5 افراد کو  بازیاب کیا۔

پاکستان  نے ترکیہ کے صوبہ ادانا  کو  تین سی 130 عسکری ٹرانسپورٹ طیارے روانہ کیے ہیں جبکہ پاکستان ایئرلائن کی دو پروازیں امدادی ٹیموں کو لے کر استنبول پہنچی ہیں۔مزید ایک سی 130 طیارہ طبی سامان، خیمے اور کمبل  ترکیہ پہنچائے گا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر عبدالشکور نے کہا کہ پاکستان کے اندر اپنے وسائل کو متحرک کرنے کے علاوہ  الخدمت فاؤنڈیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، تارکین وطن سے اپیل کی ہے کہ  وہ  ترکیہ اور شام کے متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں حصہ لیں۔

انہوں نے  بتایا  کہ "ہم نے زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے برطانیہ، امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے رابطہ قائم  کیا ہے۔"

ترکیہ میں الخدمت ٹیم  کی جانب سے آفت زدہ علاقے میں مقیم پاکستانی شہریوں کا  کھوج  لگانے میں  تعاون کرنے کا ذکر کرتے ہوئے عبدالشکور نے کہا، "ہم نے ابتک تقریباً 40 طلبا اور 50  سے 60 خاندانوں کی نشاندہی کی ہے۔" جن کے لیے لازمی کاروائیاں کی جائینگی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں