عوام کی مشکلات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے: وزیراعظم شہباز شریف

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ وزیراعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی

1936825
عوام کی مشکلات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے: وزیراعظم شہباز شریف

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم اور وفاقی وزیر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ وزیراعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے اس کی فوری رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران پیدا ہونے کی وجوہات سے آگاہ اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں