وزیراعظم شہباز شریف کا2023 میں سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان

وزیراعظم نے کہاکہ ان فوری اقدامات کے نتیجے میں تین سوسے پانچ سومیگاواٹ سستی بجلی مہیا کی جاسکے گی۔انہوں نے صوبائی حکومتوں پربھی زوردیاکہ وہ بھی اس طرح کے شمسی توانائی کے منصوبے متعارف کرائیں

1924972
وزیراعظم  شہباز شریف کا2023 میں سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت نے اگلے سال اپریل تک وفاقی دارالحکومت کی تمام سرکاری دفاترکی عمارتوں کوشمسی توانائی پرمنتقل کرنے کامنصوبہ تیارکیاہے۔اسلام آباد میں شمسی توانائی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سے ملک کے لئے ایندھن کے مہنگے درآمدی بل میں بڑی کمی آئے گی جس کی مالیت سینتالیس ارب ڈالر کے قریب ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ان فوری اقدامات کے نتیجے میں تین سوسے پانچ سومیگاواٹ سستی بجلی مہیا کی جاسکے گی۔انہوں نے صوبائی حکومتوں پربھی زوردیاکہ وہ بھی اس طرح کے شمسی توانائی کے منصوبے متعارف کرائیں اوروفاقی حکومت کی طرف سے انہیں مکمل تعاون کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں دس ہزارمیگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے کاعمل پہلے ہی شروع ہوچکاہے۔روس یوکرین تنازع کے بعد ملک کو درپیش گیس اورتیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ مشکلات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کو قیمتوں میں اضافے کابوجھ برداشت کرناہوگا ۔تاہم وزیراعظم نے اس عزم کااظہارکیاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حکومت ان چیلنجز پرقابو پالے گی۔



متعللقہ خبریں