پاکستان: تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف پارٹی موجودہ سیاسی ڈھانچے کا حصہ نہیں بنے گی ۔ ہم نے تمام صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے: عمران خان

1911492
پاکستان: تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی موجودہ سیاسی ڈھانچے کا حصہ نہیں بنے گی ۔ ہم نے تمام صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان  قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق خان نے 3 نومبر کو مسلح حملے کا نشانہ بننے کے بعد پہلی دفعہ راولپنڈی کے علاقے رحمٰن آباد میں بُلٹ پروف  شیشے کے پیچھے سے اپنےہزاروں حامیوں سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ہم، اس کرپٹ  سیاسی نظام کا حصہ نہیں بنیں گےلہٰذا ہم نے تمام صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے اور اس روُ بہ تنزل نظام سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے"۔

خان نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں داخل ہو سکتے ہیں لیکن کسی قسم کی افراتفری، بدنظمی اور توڑ پھوڑ سے بچنے کے لئے ہم نے دارالحکومت کی طرف مارچ کو ملتوی کر دیا ہے ۔ ہم مختصر مدت میں صوبائی وزرائے اعلیٰ  اور پارٹی سربراہان کے ساتھ  ملاقات کریں گے اور ان کے استعفوں کے وقت کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے قبل از وقت انتخابات کی اپیل کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ ملک کو اقتصادی و سیاسی عدم استحکام سے صرف اور صرف انتخابات کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اپنے اتحاد کے ساتھ خیبر پختون خوا، پنجاب، آزاد جمّوں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں اقتدار میں ہیں۔

پاکستان میں پارلیمنٹ میں 10 اپریل کو عدم اعتماد کے ووٹ میں 174 منفی ووٹوں کے ساتھ عمران خان کی حکومت ختم ہو گئی تھی۔

11 اپریل کو 174 ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ ملک میں 3 ٹرم وزارت اعظمیٰ پر فائز رہنے والے نواز شریف کے بھائی شہباز شریف   وزیر اعظم منتخب ہو گئے تھے۔

اتحادی حکومت کی طرف سے قبل از وقت انتخابات کا اعلان نہ کئے جانے کی وجہ سے 28 اکتوبر کو عمران خان نے لاہور سے اسلام آباد کے لئے مارچ کا آغاز کروا دیا تھا۔

3 نومبر کو وزیر آباد میں ان کے کانوائے پر فائرنگ ہوئی جس میں خان کو دونوں ٹانگوں میں 4 گولیاں لگیں۔

حملے میں ایک شخص ہلاک  اور 13 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں