ترکیہ سے پاکستانی کسانوں کو گندم کے بیجوں کی امداد

مٹیاری میں منعقدہ  ایک پروگرام کے تحت 700 کےقریب کسانوں کو 60 ٹن  گندم کے بیج کی فراہمی

1905591
ترکیہ سے پاکستانی کسانوں کو گندم کے بیجوں کی امداد

ترکیہ نے سیلاب کی آفت کا سامنا کرنے والے  پاکستان کے صوبہ سندھ کے تقریباً 700 کسانوں میں 60 ٹن گندم کے بیج تقسیم کیے۔

ترک رابطہ و تعاون ایجنسی   (TIKA) کراچی کے کوآرڈینیٹر خلیل ابراہیم بشاران کا کہنا ہے کہ  خوراک کی سلامتی کو در پیش خطرات  میں گراوٹ لانے  میں  معاون ثابت ہونے  کے لیے  سندھ ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی اور محکمہ دیہی زراعت کے تعاون سے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ بدین، میرپورہاس، عمرکوٹ، مٹیاری، سانگر، شاہد، بینظیر آباد (نواب شاہ )  کے  متاثر کسانوں کی مدد کے لیے بعض اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے مٹیاری میں منعقدہ  ایک پروگرام کے تحت 700 کےقریب کسانوں کو 60 ٹن  گندم کے بیج فراہم کرنے کا ذکر کیا ہے۔

اس تعاون سے کسانوں کے بہت خوش ہونے کا ذکر کرتے ہوئے بشاران نے  کسانوں کی مدد کرنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ  ادا کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں مون سون بارشوں سے آنے والے سیلاب کی آفت   میں 1739 افراد لقمہ اجل جبکہ 13 ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں