عالمی بنک کا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی کارروائیوں کیلئے دوارب ڈالر کا عطیہ

وہ ہفتے کے روز  اسلام آباد میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرNajy Benhassine اور ان کی ٹیم سے گفتگو کررہے تھے

1890245
عالمی بنک کا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی کارروائیوں کیلئے دوارب ڈالر کا عطیہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی مسائل سے آگاہ ہے اور اقتصادی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔

وہ ہفتے کے روز  اسلام آباد میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرNajy Benhassine اور ان کی ٹیم سے گفتگو کررہے تھے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو پائیدار بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم کر رکھا ہے انہوں نے ملک میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔Najy Benhassine نے وزیر خزان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور عالمی بینک کے پاکستان کے لئے موجودہ پروگراموں اور مستقبل میں تعاون کے بار ے میں آگاہ کیا۔انہوں نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ عالمی بینک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی کارروائیوں کیلئے جاری منصوبوں کیلئے دو ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں