پاکستان میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 13 زخمی

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سان میں پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی

1889208
پاکستان میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 13 زخمی

پاکستان کے صوبہ سندھ میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں ۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سان میں پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ابتدائی ت اطلاعات  کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 13 افراد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں ٹرک اور بس ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

پاکستان  کے محکمہ  شماریات  کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک میں 10,379 ٹریفک حادثات میں 4,566 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔



متعللقہ خبریں