شاہ سلمان کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایت

شاہ سلمان کی جانب سے یہ ہدایات پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد جاری کی گئی ہیں

1872474
شاہ سلمان کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایت

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایت کر دی۔

شاہ سلمان کی جانب سے یہ ہدایات پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

ٹیلی فونک رابطے میں بلاول بھٹو زرداری اور فیصل بن فرحان کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور بدترین سیلابی صورت حال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قطر کی جانب سے پاکستان میں تین ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل یو اے ای کی جانب سے بھی ایک ارب ڈالرز کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں