پاکستان کے صوبہ سندھ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

نیشنل پریس کی رپورٹس کے مطابق سکھر، شکارپور اور صوبہ سندھ کے بعض دیگر علاقوں میں مون سون کی بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے

1871675
پاکستان کے صوبہ سندھ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

نیشنل پریس کی رپورٹس کے مطابق سکھر، شکارپور اور صوبہ سندھ کے بعض دیگر علاقوں میں مون سون کی بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

صوبہ  بھر میں موسلا دھار بارش کے باعث منہدم مکانات کے نیچے دب کر 15 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

حکام نے بتایا کہ بارشوں سے 900 ہزار افراد متاثر ہوئے اور 26 ہزار 600 مکانات تباہ ہوئے ہیں ۔

اطلاع کے مطابق   37,500  افراد کو امدادی خیموں میں پناہ دی گئی، حکام  کے مطابق  800 مویشی  بھی تلف ہو چکے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل  کی ہے۔



متعللقہ خبریں