حکومت فارن فنڈنگ کیس منطقی انجام تک پہنچائے گی: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کے ساتھ ایمانداری، شفافیت اور احتساب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا

1863902
حکومت فارن فنڈنگ کیس منطقی انجام تک پہنچائے گی:  وزیراعظم شہباز شریف

 وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلا شک و شبہ ثابت ہو چکا ہے کہ تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ہے، فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نے عمران خان کو بے نقاب کردیا ہے، اتحادی حکومت فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائےگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کے ساتھ ایمانداری، شفافیت اور احتساب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا۔

انہوں نے کہا آٹھ سال تک عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ رکوانے کے لیے تمام حربے استعمال کیے،عمران نیازی نے ہائی کورٹ میں 9 پٹیشنز دائر کیں اور 50 بار التواکی درخواست دی۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پانچ سال کے دوران عمران خان نے جان بوجھ کر جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے۔

 

 



متعللقہ خبریں