وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ

بل گیٹسکا شعبہ  حفظان  صحت میں پاکستان  سے بھر پور تعاون کا اعادہ

1861451
وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ  ہوا ہے۔

 اس بات چیت میں  پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تحت جاری صحت اور سماجی شعبے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر ِوزیر اعظم  کے مطابق بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں وزیر اعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمے کے لئے فاؤنڈیشن کے تعاون اور امداد کو سراہا  لیکن اس کے ساتھ ساتھ 2022 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم  تمام شعبوں میں فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کو مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں، وفاقی حکومت پولیو کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں خصوصی ہنگامی کاروائی منصوبے کو عملی  جامہ پہنا رہی ہے۔

بل گیٹس نے شعبہ  حفظان  صحت میں پاکستان  سے بھر پور تعاون کا اعادہ کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں