چوہدری پرویز الہیٰ نے صدر عارف علوی سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب اسلام آباد کے ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

1859845
چوہدری پرویز الہیٰ نے صدر عارف علوی سے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

گورنر پنجاب کے انکار کے بعد اسلام آباد میں ایوان صدر میں رات دو بجے صدر عارف علوی نے پرویز الہی سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب اسلام آباد کے ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں مونس الہیٰ، چوہدری وجاہت حسین، موسی الہیٰ، میاں محمود الرشید، زین قریشی، مراد راس، یاسمین راشد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

روایت کے برعکس اس تقریب حلف برداری کو براہ راست سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر نہ کیا گیا۔

پاکستان کی سپریم کورٹ کے احکامات پر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی حلف برداری کی تقریب منگل کی شب اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ہوئی جہاں انھوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

چودھری پرویز الٰہی نے ایوانِ صدر میں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔

اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرویز الٰہی سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں فواد چودھری، پرویز خٹک، مونس الٰہی اور دیگر شریک تھے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے چودھری پرویز الہٰی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لینے سے معذرت کرلی تھی۔

پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما میاں محمود الرشید نے گورنر پنجاب کے انکار کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیدی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق گورنر کی عدم دستیابی کی صورت میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو چوہدری پرویز الہٰی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ کا حلف لینے کا حکم دیا گیا  تھا۔



متعللقہ خبریں