پنجاب پرایک بار پھرعمران خان کی مکمل گرفت، مسلم لیگ نون نےشکست تسلیم کرلی

پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں تاریخ فتح حاصل کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کا پیغام آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آگے ایک ہی راستہ ہے فوری صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں

1855933
پنجاب پرایک بار پھرعمران خان کی مکمل گرفت، مسلم لیگ نون نےشکست تسلیم کرلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں ایک بار پھر فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں تاریخ فتح حاصل کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کا پیغام آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے آگے ایک ہی راستہ ہے فوری صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

پاکستان کے صوبے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے انتخابات میں شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

فیس بک پر عمران خان نے اپنی تصویر بھی  شیئر کی ہے جس پر معروف شاعر فیض احمد فیض کی غزل ’ہم دیکھیں گے‘ کے چند اشعار درج ہیں۔

 

انہوں نے لکھا ہے کہ بس نام رہے گا اللہ کا، جو غائب بھی ہے حاضر بھی، جو منظر بھی ہے ناظر بھی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کے مطابق 3131 میں سے بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر تحریکِ انصاف کے اُمیدوروں کو واضح برتری حاصل ہے۔

آر ایم ایس کے مطابق تحریکِ انصاف کے اُمیدواروں کو 47.3 فی صد جب کہ مسلم لیگ (ن) کے اُمیدواروں کو 38.7 فی صد ووٹ ملے ہیں۔

آزاد اُمیدواروں کو 8.3 فی صد جب کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو 5.3 فی صد ووٹ ملے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران ٹرن آؤٹ لگ بھگ 50 فی صد رہا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں میں سے 17 نشستوں پر تحریکِ انصاف کے اُمیداروں کو برتری حاصل ہے۔

ضمنی انتخابات میں برتری کے بعد ایک ٹویٹ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کارکنوں اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ پوری ریاستی مشینری کے خلاف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب آگے جانے کا واحد حل فوری طور پر شفاف اور منصفانہ انتخابات ہیں۔

سلم لیگ (ن) کی نائب صد ر مریم نواز شریف نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے کہ بڑے دل کے ساتھ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشان دہی کر کے اُنہیں دُور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مبصرین کے مطابق ضمنی انتخابات کےنتائج نہ صرف پنجاب کی سیاست بلکہ وفاق کی سطح پر بھی اپنے گہرے اثرات چھوڑیں گے۔

 



متعللقہ خبریں