پاکستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 62 افراد جان بحق

نیشنل پریس کی رپورٹس کے مطابق بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے

1853708
پاکستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 62 افراد جان بحق

پاکستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔

نیشنل پریس کی رپورٹس کے مطابق بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

بلوچستان میں مزید 9 افراد کی ہلاکت کے بعد 5 جولائی سے اب تک جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 49 ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ ان میں سے 5 افراد سیلاب میں پھنس گئے اور دیوار گرنے سے 4 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں 7 ڈیموں  کے دروازے ٹوٹنے سے  کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔

جبکہ افغانستان پاکستان سرحد پر دیہات بھی زیر آب آگئے، بلوچستان اور صوبہ پنجاب کو ملانے والی شاہراہ  کے کئی ایک حصوں  کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں گلگت بلتستان ریجن میں 5، شمالی وزیرستان میں 4، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں 2، 2 افراد جاں بحق  ہوگئے  ہیں ۔  

اس طرح ملک بھر میں 5 جولائی سے جاری موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں