شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید

نائیک زاہد احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

1845199
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان  شہید

اطلاع  ملی ہے کہ  شمالی وزیرستان میں  حفاظتی اہلکاروں  اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان  شہید ہوگیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک زاہد احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد  بھی مارا گیا ، دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں