وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے بات چیت

پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، بھٹو  نے گوٹیرس کے ساتھ اپنی فون پر بات چیت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اہم شخصیات کے پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں توہین آمیز بیانات  سے آگاہ کیا ہے

1843503
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے بات چیت

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، بھٹو  نے گوٹیرس کے ساتھ اپنی فون پر بات چیت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اہم شخصیات کے پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں توہین آمیز بیانات  سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس طرح کی جان بوجھ کر اشتعال انگیزی سے اربوں مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے، بھٹونے گوٹیرس سے کہا کہ وہ بھارت میں نفرت انگیز تقریر اور اسلامو فوبیا جیسی "ناگوار واقعات پر گہری نگاہ رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ  بی جے پی  نے اپنے آپ کو  صرف اسلامو فوبک کارروائیوں سےتک  ہی محدود نہیں رکھا ہے بلکہ  حکمران جماعت نے پرامن احتجاج میں ظالمانہ اور بلاامتیاز مداخلت  کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔  اسلامو فوبیا، زینو فوبیا اور انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسندی سے لاحق خطرے کو اجاگر  کیا ہے۔

بھارت میں گزشتہ ہفتے سے  پیغمبر  اسلام حضرت محمد کی توہین کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا، ریاست اتر پردیش کے وزیر اعظم یوگی آدتیہ ناتھ نے احتجاج میں حصہ لینے والے مسلمانوں کے گھروں کو غیر قانونی ہونے کی بنیاد پر" مسمار کرنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد اتر پردیش میں احتجاج میں حصہ لینے والے 3 مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزر سے تباہ کر دیا گیا۔

بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما، بی جے پی نئی دہلی کے میڈیا ہیڈ نوین کمار جندال اور پارٹی کی یوتھ پالیسیوں میں سے ایک ہرشیت سریواستو نے اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں غلیظ  اور   توہین آمیز الفاظ استعمال کیے  جس کے بعد   کشیدگی  میں اضافہ دیکھا گیا۔

جھارکھنڈ صوبے میں 10 جون کو ہونے والے مظاہروں میں دو افراد مارے گئے تھے۔

ریاست اتر پردیش کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے والے 300 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔



متعللقہ خبریں