وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ متحدہ عرب امارات

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نےمتحدہ عرب امارات کے نومنتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر شاہی خاندان کے اراکین بھی موجود تھے

1827172
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ متحدہ عرب امارات

وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نےمتحدہ عرب امارات کے نومنتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر شاہی خاندان کے اراکین بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اماراتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ شیخ خلیفہ کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست اور بااعتماد شراکت دار سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار اداکیا۔ان کی یہ خدمات قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیر اعظم نے خلیفہ بن زید کی ولولہ انگیز قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا جس میں متحدہ عرب امارات ایک معاشی قوت بن کر ابھری۔انہوں نے ان کی چھوڑی ہوئی وراثت کو اماراتی آنے والی نسلوں کے ساتھ تعلقات کو نبھانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے نئے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان کو نئی ذمہ داریاں سنھبالنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں نئے صدر یواے ای کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

یواے ای کے صدر شیخ محمد نے دکھ کی گھڑی میں پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے یکجہتی پر خراج تحسین پیش کیا۔دونوں رہنمائوں نے ہر شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات گہرے،مضبوط اور مذہبی،تقافتی اقدار کے حامل تعلقات سے لطف انداز ہورہے ہیں۔پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ بالخصوص تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے۔



متعللقہ خبریں