صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا وزیراعظم کا مشورہ مسترد کردیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ گورنر کو صدر کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔ آرٹیکل 101 کی شق 3 کے تحت گورنر صدر کی رضا مندی تک رہے گا

1824364
صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا وزیراعظم کا مشورہ مسترد کردیا

صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ گورنر صدر کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ گورنر کو صدر کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔ آرٹیکل 101 کی شق 3 کے تحت گورنر صدر کی رضا مندی تک رہے گا۔

صدر عارف علوی نے وزیراعظم کی گورنر کو ہٹانے کی ایڈوائس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ گورنر پنجاب پر نہ تو بدانتظامی کا الزام ہے نہ کسی عدالت سے سزا ہوئی اور نہ ہی انہوں نے کوئی خلاف آئین قائم کیا ہے لہذا انہیں نہیں ہٹایا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر کا فرض ہے کہ آرٹیکل41 کےمطابق ملکی اتحاد کی نمائندگی کرے، گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے متعلق رپورٹ ارسال کی تھی، یقین ہے کہ گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کیخلاف ہوگا، ضروری ہے موجودہ گورنر جمہوری نظام کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنے عہدے پر رہیں۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے ممبران کو خریدنے جیسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، مشکل وقت میں دستور کےاصولوں پر قائم رہنے کیلئے پرعزم ہوں اور گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس کو مسترد کرتا ہوں۔

 

 



متعللقہ خبریں