پاکستان، راجہ پرویز اشرف نے اسپیکرِ قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

میں قائد ایوان و وزیراعظم سمیت پارلیمانی رہنماؤں کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے اس منصب کے لئے اہل سمجھا

1813185
پاکستان، راجہ پرویز اشرف نے اسپیکرِ قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اسپیکر ِ قومی اسمبلی کی نشست پر براجمان ہو گئے۔

راجا پرویز اشرف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا   جس کے بعد اسپیکر منتخب ہونے کے اعلان پر گیلریز میں موجود مہمانوں کی زبردست نعرے بازی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا   پاکستان کی سیاست کے مرد حر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ممنون ہوں، میں قائد ایوان و وزیراعظم سمیت پارلیمانی رہنماؤں کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے اس منصب کے لئے اہل سمجھا۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایک سابق وزیراعظم اسپیکر قومی اسمبلی بنا ہے، میں رب ذوالجلال کے سامنے سر کو جھکاتا ہوں، جس نے ایک ادنی بندے کو باوقار عہدے پر بٹھایا۔

 ایاز صادق نے راجا پرویز اشرف کا بحثیت اسپیکر قومی اسمبلی عہدہ کا حلف لیا۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا  جناب اسپیکر آپ کو میری جانب اور پورے ہاؤس کی جانب سے مبارک ہو، آپ منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور وزارت عظمی پر بھی فائز رہے ہیں، امید کرتا ہوں آپ پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلیں گے، میری اور ہاؤس کی دعائیں آپ کے ساتھ ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ملک میں 35 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ بجلی پیدا کرنے کی کیپسٹی کافی ہے، ایک پاور پلانٹ 2019 میں چلنا تھا 1250 میگا واٹ کا منصوبہ بند پڑا ہے، اربوں روپے کا منصوبہ بند پڑا ہے اور بجلی نہیں پیدا کر سکا، سابقہ حکومت کی اس منصوبے پر کوئی توجہ نہیں  دی۔



متعللقہ خبریں