حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلیٰ 'منتخب' ہوگئے ہیں، اپوزیشن کا دعویٰ

مقامی ہوٹل میں ہونے والے علامتی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان گروپ کے ارکان نے شرکت کی۔علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنےکی قرارداد پیش کی گئی جس پرارکان نے کھڑے ہو کر قرارداد کی منظوری دی

1808444
حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلیٰ 'منتخب' ہوگئے ہیں، اپوزیشن کا دعویٰ

پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں 199 ارکان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

پنجاب اسمبلی کے دروازے بند  کیے جانے کے بعد اپوزیشن نے مقامی ہوٹل میں علامتی اجلاس بلایا۔

مقامی ہوٹل میں ہونے والے علامتی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان گروپ کے ارکان نے شرکت کی۔

علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنےکی قرارداد پیش کی گئی جس پرارکان نے کھڑے ہو کر قرارداد کی منظوری دی۔

قرارداد کی حمایت کرنے والے ارکان اسمبلی تعداد 199 تھی۔ اس موقع پر ہال وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اس سے قبل مریم نواز بھی حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مقامی ہوٹل پہنچی تھیں۔ اس دوران انہوں نے بس میں بھی ارکان اسمبلی کے ہمراہ سفر کیا اور اجلاس کیلئے مختص ہوٹل گئیں۔

حمزہ شہباز نے ووٹ دینے والے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مسلم ن اور اس کے اتحادی موجود ہیں، میں پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی، علیم خان، اسد کھوکھر، معاویہ اعظم، جگنو محسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، میں اپنی بہن مریم نواز، پرویز رشید اور عطا تارڑ اور جہانگیر ترین گروپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے سامنے بیٹھے والے تمام اراکین میری فیملی ہیں اور رہیں گے، آج میں اپنے معزز اراکین سے پوچھتا ہوں آج کونسی آفت آ گئی جو ہمیں اجلاس نجی ہوٹل منعقد کروانا پڑا ، پنجاب اسمبلی صرف عمارت کا نام ہے وہاں پر اس صوبے کے عوام کی تقدیر کے فیصلے نہیں ہوتے۔



متعللقہ خبریں