عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، نوٹیفکیشن جاری

کابینہ ڈویژن نے 25 وزرا اور 4 وزرائےمملکت، 4 مشیروں اور 19 معاونین کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ عمران خان آرٹیکل 224 اے (4) کے تحت وزیراعظم رہیں گے۔ نگراں وزیراعظم کےتقررتک عمران خان وزیراعظم رہیں گے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سےوزیراعظم کوڈی نوٹیفائی کرنا

1806396
عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، نوٹیفکیشن جاری

 کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کابینہ ڈویژن نے 25 وزرا اور 4 وزرائےمملکت، 4 مشیروں اور 19 معاونین کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

عمران خان آرٹیکل 224 اے (4) کے تحت وزیراعظم رہیں گے۔ نگراں وزیراعظم کےتقررتک عمران خان وزیراعظم رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سےوزیراعظم کوڈی نوٹیفائی کرنا قانونی تقاضا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔ اعلامیے کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔

کابینہ ڈویژن نے52رکنی وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے25 وفاقی وزراء 4 وزرائے مملکت کو ڈی نوٹیفائی کردیا جبکہ وزیراعظم کے4مشیراور19معاونین خصوصی بھی ڈی نوٹیفائی کردیے گئے۔

اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد بھی عمران خان آئندہ 15 دن تک وزیراعظم رہیں گے۔

خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں پر غور کیا گیا۔ نگراں وزیراعظم کیلئے نام کل اپوزیشن لیڈر کو بھجوائے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں