یوم پاکستان ملک بھر میں بڑے جوش و ولولے سے منایا جا رہا ہے

تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں، پاک فوج کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی

1800576
یوم پاکستان  ملک بھر میں بڑے جوش و ولولے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں یوم پاکستان قومی و ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے،دن کاآغازمساجد میں خصوصی دعاؤں  اور پاک فوج کی توپوں کی سلامی سے ہوا۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ دن کے آغازپرلاہورکی بادشاہی مسجد سمیت دیگرمساجدمیں نمازفجرکے بعد ملک کی ترقی،خوشحالی،سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں، پاک فوج کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی۔

پریڈ گراؤنڈ میں جے ایف 17طیاروں نے شاندار فلائنگ مارچ کا مظاہرہ کیا۔ آرمی ایوی ایشن کے دستوں نے بھی فلائنگ مارچ پاسٹ کیا۔دو ہزارکلومیٹر مار کرنے والا غوری ، بابر میزائل اور شاہین ٹو بھی پریڈ میں شامل تھے۔ ازبکستان کا دستہ پہلی بار مارچ میں شریک ہوا۔

 کراچی میں قائد اعظم جبکہ لاہورمیں مزاراقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب منعقد ہوئی، جہاں پر ستلج رینجرز کی جگہ پاک فضائیہ کا چاک و چوبند دستہ اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

 



متعللقہ خبریں