وزیراعظم عمران خان کااو آئی سی کے48ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کرنےوالے وفود کا خیرمقدم

اتوار کو اپنےایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ میں او آئی سی رکن ممالک سےتشریف لانےوالے وزرائےخارجہ و وفود،مبصرین ،شراکتداروں اورعالمی تنظیموں کا اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے48ویں سیشن میں شرکت کرنے پر ان کا پرجوش خیرمقدم کرتا ہوں

1798738
وزیراعظم عمران خان کااو آئی سی کے48ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کرنےوالے وفود کا خیرمقدم

وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے 48ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کا خیرمقدم کیا ہے ۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں او آئی سی رکن ممالک سے تشریف لانے والے وزرائے خارجہ و وفود ،مبصرین ،شراکتداروں اور عالمی تنظیموں کا اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں سیشن میں شرکت کرنے پر ان کا پرجوش خیرمقدم کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ اتحاد ، عدل اور ترقی کے جامع عنوان کے تحت او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل وسیع تر مشاورتی عمل سے گزرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی موجودگی اہل پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔

یاد رہے اسلام آباد میں 22اور23 مارچ 2022 کو اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے 48ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اتوار کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزارتی کانفرنس کا موضوع ‘اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری ہے۔

یہ اجلاس 75ویں یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے ۔او آئی سی کے رکن اور مبصر ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ شخصیات اوآئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل اجلاس کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ بطور مہمان اعزاز 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان پریڈ کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں