وزیراعظم کا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قومی لائحہ عمل پر بھرپور،موثر انداز میں عملدرآمد پر زور

پیر کے روز اسلام آباد میں قومی لائحہ عمل کے بارے میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے کثیر جہتی طریقہ کار اور قومی لائحہ عمل پر بھرپور اور موثر انداز میں عملدرآمد کی ضرورت ہے

1791350
وزیراعظم کا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قومی لائحہ عمل پر بھرپور،موثر انداز میں عملدرآمد پر زور

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کو برداشت نہیں کریگی اور دہشتگرد عناصر کو مثال بنانے کیلئے انکے خلاف تیز عدالتی کارروائی کی ضرورت ہے۔

 پیر کے روز اسلام آباد میں قومی لائحہ عمل کے بارے میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے کثیر جہتی طریقہ کار اور قومی لائحہ عمل پر بھرپور اور موثر انداز میں عملدرآمد کی ضرورت ہے۔انہوں نے مستقبل میں دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے فعال اقدمات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔عمران خان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کے گھنائونے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ قوم دہشتگردی کے ناسور کو شکست دینے کیلئے متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ بعض عناصر فرقہ پرستی اور نفرت انگیز بیانات کے ذریعے بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ایسے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ایپکس کمیٹی نے پشاور حملے کی شدید مذمت کی اور حملے کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی۔کمیٹی نے قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کے کردار کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشتگردی سے نمٹنے کو مربوط بنایا جائے اور انسداد دہشتگردی کے اداروں کی استعداد کار کو بہتر کیا جاسکے۔کمیٹی نے کہا کہ صوبوں کو جدید فورینزک لیبارٹریز قائم کرنے اور سائنسی بنیادوں پر موثر تحقیقات کرنے کیلئے زیادہ وسائل مختص کرنے چائیں۔کمیٹی نے عدالتوں میں دہشتگردی کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔



متعللقہ خبریں