خواتین کو بااختیار بنانے مالیاتی امور میں شمولیت ناگزیر ہے: صدر عارف علوی

انہوں نے اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تجارت کرنے والی خواتین کیلئے حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالی عنہا ایک رول ماڈل تھیں

1791351
خواتین کو بااختیار بنانے مالیاتی امور میں شمولیت ناگزیر ہے: صدر عارف علوی

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں اقتصادی طورپر بااختیار بنانے کیلئے مالیاتی امور میں ان کی شمولیت ناگزیر ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تجارت کرنے والی خواتین کیلئے حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالی عنہا ایک رول ماڈل تھیں ۔انہوں نے کہاکہ بیسویں صدی میں یورپ نے خواتین کے جو حقوق تسلیم کئے ہیں وہ اسلام نے انھیںچودہ سو سال پہلے ہی دے دئیے تھے۔خواتین کے تحفظ کیلئے نئے قوانین تشکیل دینے اورموجودہ قوانین میں ترامیم کرنے پر وزارت انسانی حقوق کی تعریف کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ جائیداد میں خواتین کے حقوق کے ترمیمی بل پرعملدرآمد سے خواتین محتسب کی مدد سے جائیداد میں اپنا حق حاصل کرسکیں گی۔

انہوں نے معاشرے پر زوردیا کہ وہ خواتین کو عوامی مقامات پر ہراسانی سے بچانے کیلئے اپنا کرداراداکرے۔ انسانی حقوق کی وزیرڈاکٹر شیریں مزاری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں خواتین فنون لطیفہ ، فوج، تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے انہوں نے اس امر پر افسوس ظاہر کیاکہ بھارت میںلڑکیوں اورخواتین کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں دی جارہی لیکن کوئی اس کے خلاف آواز نہیں اٹھار ہا ۔



متعللقہ خبریں