صدر عارف علوی کا سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن آسان بنانے پر زور

یہ بات انہوں نے آج ویڈیو لنک کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ ماہرین کے اجلاس میں کہی۔صدر نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں غیر ملکی کمپنیاں کھولنے کے خواہشمند غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے قواعد و ضوابط کے مسائل حل کریں

1776178
صدر عارف علوی کا سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن آسان بنانے پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک بنانے کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے پر زور دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے آج ویڈیو لنک کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ ماہرین کے اجلاس میں کہی۔صدر نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں غیر ملکی کمپنیاں کھولنے کے خواہشمند غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے قواعد و ضوابط کے مسائل حل کریں اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت صلاحیت ہے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ ضروری ہے کہ ان صلاحیتوں کو موثر انداز میں اجاگر کیا جائے اور امریکہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو خصوصاً اس شعبے کی طرف راغب کیا جائے۔



متعللقہ خبریں