یومِ یکجہتی کشمیر پر پاک سول و عسکری قیادت کے با معنی پیغامات

ریاست جموں و کشمیر کے متعلق حتمی  فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق  ہوگا

1773858
یومِ یکجہتی کشمیر پر پاک سول و عسکری قیادت کے با معنی پیغامات
pakistan kesmir gunu.jpg
pakistan kesmir gunu.jpg
pakistan kesmir gunu.jpg
arif alvi.jpg

صدرمملکت عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں آبادیوں کا محاصرہ کرتی ہے ، دنیاکومقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالاظلم دیکھنا چاہیے۔

فروری یوم یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے متعلق حتمی  فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق  ہوگا، کشمیری عوام کی خواہشات اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازع کا حل  پاکستان کا حتمی مقصد ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جموں و کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانے مسائل میں سے ایک ہے، بھارتی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے تنازع  حل نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 7 دہائی سے مشکل حالات، دہشت اور ظلم  کے خلاف  برسرِپیکار ہیں جبکہ بھارت کشمیرمیں  غیر انسانی حربے، سفاکانہ قوانین اور ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے۔

صدرمملکت نے کشمیریوں کو خودارادیت کے جائز حق کے لیے بے مثال عزم پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام جبر، ناجائز قبضے کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد میں ضرور سرخرو ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے ک بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی’’ فاشسٹ  حکومت‘‘کی جارحیت اور پر تشدد پالیسیاں جمو ں و کشمیر  کے عوام کی مزاحمتی روح کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارت کے  مقبوضہ کشمیر میں  سر زد کردہ  انسانیت سوز جرائم  پر  اس ملک کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹہرائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جدوجہد آزادی پر کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، اور ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 سربراہ پاک فوج نے کہا کہ انسانی المیے کو ختم کرنے، جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں