نیاپاکستان قومی صحت کارڈپروگرام سےصحت کے شعبےمیں انقلاب آئےگا: وزیراعظم عمران خان

منگل کے روز  اسلامی یونیورسٹی بہاولپور میں بہاولپور ڈویژن کیلئے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام پرچار سو ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں

1771871
نیاپاکستان قومی صحت کارڈپروگرام سےصحت کے شعبےمیں انقلاب آئےگا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام سے ملک کے صحت کے شعبے میں انقلاب آئے گا ۔ منگل کے روز  اسلامی یونیورسٹی بہاولپور میں بہاولپور ڈویژن کیلئے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام پرچار سو ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام ملک میں ہرشہری کو فراہم کیاجانے والا ایک منفرد پروگرام ہے کیونکہ ترقی یافتہ ملکوں میں شہروں کو ایسا پروگرام دستیاب نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحت کارڈ منصوبے کے تحت نجی شعبہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں ہسپتال قائم کرے گا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کیاگیا اپنا وعدہ پورا کرے گی اوران میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کرنے کیلئے بہاولپور کا دوبارہ دورہ کروں گا۔

اس سے پہلے پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار نے اپنے خطاب میں کہاکہ بہاولپور، بہاول نگر اور رحیم یارخان کے اضلاع میں اس پروگرام کے اجراء کے بعد بہاولپور ڈویژن کے ایک کروڑ پانچ لاکھ لوگوں کو اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیںگے اور مجموعی طورپر پنجاب کی 63 فیصد آبادی اس پروگرام سے مستفید ہوگی۔

اپنے خیرمقدمی خطاب میں صنعتوں اور پیداوار کے وزیرخسرو بختیار نے کہاکہ بہاولپور ڈویژن جنوبی پنجاب کاپہلا ڈویژن بن گیاہےجہاں قومی صحت کارڈ منصوبے کا آغاز کیاگیا ہے ۔ریڈیوپاکستان کے نمائندے سجاد پرویزکی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے ہمراہ تینوں اضلاع بہاولپور، بہاولنگر ، رحیم یار خان اور صحرائے چولستان سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ بھی تقسیم کئے۔



متعللقہ خبریں